سندھ میں کپاس کے حکومتی مقرر کردہ نرخوں پر عمل کرنے کے بجائے سندھ کے آبادکاروں کو کمیشن ایجنٹوں کے حوالے کردیا ہے ،سردار رحیم

منگل 4 جولائی 2023 19:13

سندھ میں کپاس کے حکومتی مقرر کردہ نرخوں پر عمل کرنے کے بجائے سندھ کے آبادکاروں کو کمیشن ایجنٹوں کے حوالے کردیا ہے ،سردار رحیم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2023ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی ای)کے اطلاعات سیکریٹری اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے سندھ میں کپاس کے آبادکاروں سے ہونے والے ظلم و زیادتیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں کپاس کے حکومتی مقرر کردہ نرخوں پر عمل کرنے کے بجائے سندھ کے آبادکاروں کو کمیشن ایجنٹوں کے حوالے کردیا ہے ، سانگھڑ ، گھوٹکی ، نوابشاہ سمیت کپاس کے پیداواری اضلاع میں سندھ حکومت کی جانب سے کپاس کی قیمت 8 ہزار 5 سئو روپئے مقرر کی ہے مگر ڈپٹی کمشنر اور دیگر ادارے مقرر کردہ ریٹ پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوچکے ہیں اور آبادکاروں کو ایجنٹوں کے حوالے کردیا ہے جو دونوں ہاتھوں سے آبادکاروں کو لوٹ رہے ہیں اور 15 سئو سے 2 ہزار روپے فی من کم دیا جا رہا ہے اور سونے پر سہاگہ کہ کانٹے کے نام پر دو کلو کٹوتی کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ آبادگاروں کو تنگ اور ظلم کرنے کے بجائے جائز مسائل حل کرکے مقرر کردہ نرخوں پر عمل کرکے کمیشن ایجنٹوں سے فوری طور پر آبادگاروں نجات دلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں