قطر کے سرمایہ کار پاکستان میں کئی اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں،طارق حلیم

دو نوںحکومتوں اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنا چاہئے،نائب صدر ایف پی سی سی آئی کا قطرت چیمبر میں اجلاس سے خطاب گزشتہ دو سالوں میں پاکستان اور قطرکی دو طرفہ تجارت میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے، چیئرمین قطر چیمبر شیخ خلیفہ بن جاسم الثانی

پیر 22 اکتوبر 2018 15:53

قطر کے سرمایہ کار پاکستان میں کئی اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں،طارق حلیم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طارق حلیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان کاروباری تعلقات دونوں ممالک کے رہنماؤں اور عوام کے درمیان بڑھتے ہوئے اتحاد کے ساتھ وسعت پا رہے ہیں، پاکستان اور قطرکے بزنس مین ایک دوسرے کی تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں جبکہ قطر کے سرمایہ کار پاکستان میں کئی اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہاراپنی قیادت میں ایف پی سی سی آئی کے وفد کے ہمراہ قطر کے دورے کے موقع پردوہامیں قطر چیمبر میں منعقد ہ ایک اجلاس کے دوران کیا۔ ان کے ہمراہ وفد میںمحمود ارشد اوردیگر بھی شامل تھے۔ طارق حلیم نے کہا کہ قطرمیں پاکستان سے فوڈز کی فراہمی ایک اہم ذریعہ ہے جس میں گزشتہ سال کے دوران 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستانی افرادی قوت کی کردار پر روشنی ڈالی جس کا قطر کی سماجی اقتصادی سرگرمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

طارق حلیمنے کہا کہ قطر کے بزنس مینوںکی جانب سے پاکستانی حکومت سے درآمد شدہ ایل پی جی پر عائد ڈیوٹی میں کمی کا مطالبے پر قطر چیمبر بورڈ ممبرزکویاد دلاتے ہوئے کہا کہ دو نوںحکومتوں اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ قطر سے پاکستان کیلئے ایل پی جی کی برآمد کے لئے سپلائی کی طلب کے خاتمے کے لئے کچھ میکانیزم تیارکیا جاسکے۔ قطر چیمبر کے چیئرمین شیخ خلیفہ بن جاسم الثانی نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں دونوں ملکوں کے دو طرفہ تجارت میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے پاکستانی کمپنیوں کو قطر کے ساتھ منصبوں میں جوائنٹ وینچرز کرنے چاہئیں جس سے دونوں ملکوں کی معیشت کو فائدہ پہنچی.۔انہوں نے یہ بھی توثیق کی کہ حماس پورٹ اور کراچی بندرگاہ کے درمیان سمندری راستے کا آغاز سے کاروباری برادری کے مابین روابط اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو آسان بنانے میں بہت مدد ملی ہے۔اس موقع پر پاکستان،قطر کاروباری کونسل کے چیئرمین محمودارشد نے کہا کہ پاکستان ایک اسٹریٹجک مقام رکھتا ہے جس سے یہ خطے کے دیگر بازاروں کے دروازے بناتا ہے۔

انہوں نیقطری سرمایہ کاروں کو آنے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی جہاں سے روس، وسطی ایشیا، افغانستان، ایران اور چین کے بڑھتی ہوئی مارکیٹوں کے ساتھ 200 ملین افراد اور پڑوسی ممالک کی مارکیٹیں بھی ہیں اور قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعہ اپنی مصنوعات خطے کے دیگر ممالک تک پہنچا سکتا ہے اور پاکستان قطر کیلئے گیٹ وے ثابت ہوسکتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں