پی ٹی سی ایل او ر NDCTECH کی پاکستان میں بینکنگ کلائوڈتشکیل دینے کے لئے مشترکہ کاوش

جمعہ 16 نومبر 2018 19:39

پی ٹی سی ایل او ر NDCTECH کی پاکستان میں بینکنگ کلائوڈتشکیل دینے کے لئے مشترکہ کاوش
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) نے ملک میں بینکنگ کلاؤڈ پلیٹ فارم تشکیل دینے کے لئے، دنیا کے نمبر 1بینکنگ سافٹ ویئرs Temeno کے ایوارڈ یافتہ پارٹنر NDCTECH کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کئے ہیں، جو پی ٹی سی ایل کے کلائوڈ پر Temenosسافٹ ویئر کے ذریعے قابلِ قدر اضافی سروسزفراہم کرے گا۔

شراکت داری کے معاہدے پر کراچی میں، عادل رشید،چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل اورعمارہ مسعود، صدر اور سی ای او NDCTECH نے دستخط کئے۔ اس موقع پر فاروق احمد جلالی ، ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ، ڈیجیٹل سروسز سیلز، پی ٹی سی ایل ، نبیل امجد، جنرل منیجر ، بزنس ایپلیکیشز، پی ٹی سی ایل ، بہرام احمد ، چیئرمین NDCTECH، نوید کریم، ای وی پی سلیز،NDCTECHاورجین پال مینیجنگ ڈائریکٹر Middle East and Africa Temenosبھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مفاہمت کی اس یادداشت (MoU) پر دستخط کے بعد NDCTECH اور پی ٹی سی ایل مشترکہ طور پر ان کلائنٹس کے لیے جو Temenos سافٹ ویئر کے ٹیسٹ اور ڈیولپمنٹ کی اضافی سروسزکو استعمال کرنا چاہیں پی ٹی سی ایل کے کلائوڈ میں شامل کریں گے۔مذکورہ کمپنیاں مستقبل میں ملک میں پروڈکشن اور ڈیزا سڑ ریکوری کے لیے مقامی بینکنگ کلاؤڈ کی تشکیل کے لیے مشترکہ کوششیں بھی کریں گی۔

اس موقع پر، عادل رشید،چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل نے کہا:’’مالیاتی شعبے میں حالیہ ڈیٹا لیکیجز(Data Leakages) کے باعث، ملک میںکلائوڈکی بنیاد پر ہوسٹنگ سلوشن کی ضرورت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ اس معاہدے کے ساتھ، پی ٹی سی ایل اور NDCTECH کومشترکہ طور پر اندرونِ ملک مالیاتی اعداد و شمار کے لئے ایک زیادہ محفوظ ڈیٹا اسٹوریج اور پراسیسنگ کاماحول بنانے میں مدد فراہم کریں گے‘‘۔

یہ قدمFintechکے اخراجات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی مالیاتی شعبے کے لئے محفوظ کلاؤڈپر مبنی ہوسٹنگ سلوشنز تشکیل دے گا،جو کہ اب تک صرف مخصوص جگہ پر ٹرانزیکشن ڈیٹا کے لیے محدود تھا۔Temenos Coreبینکنگ پلیٹ فارم گزشتہ 15 سال سے عالمی مارکیٹ میں 700 سے زائد مالیاتی اداروں کی جانب سے استعمال کیا جانے والا بہترین سلوشن ہے۔دنیا بھر میں3,000 سے زائد اداروں، بشمول سر فہرست 50میں سے 41 بینکوںاور 500 ملین سے زائد بینکنگ صارفین کی روزانہ کی ٹرانزیکشن (لین دین) کا عمل Temenos پر منحصر ہے۔

عمارہ مسعود، صدر اور سی ای او NDCTECHنے کہا : -’’ ریٹیل بینکنگ ، کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ ، ریگولیٹری رسک اینڈ کمپلائنس ، موبائل بینکنگ ، چینلز، پیمنٹس، اور صارفین کے لیے لنڈنگ اور مورٹگیجز سروسز کی فراہمی ہماری مہارت کے دائرہ کار میں آتے ہیں ۔پی ٹی سی ایل اور NDCTECH کا تعاون اور ہماری پاکستان میں موجوکلاد ئوڈ پر مبنی پیشکش ،مستقبل میںہمارے صارفین کو بینکنگ سروسز استعمال کرنے میں مدد دے گی۔‘‘ کلاؤڈ سرکاری اور نجی شعبوں کے صارفین کے تجربات کو بدلنے، کاروبار میں جدت لانے اور پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھانے کے لیے نہایت اہم ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں