پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کو24ارب11کروڑ57لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

بدھ 20 جنوری 2021 22:01

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کو24ارب11کروڑ57لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ تیزی کے بعد بدھ کو پھر مندی چھاگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس226.29پوائنٹس کی کمی سی45676.94پوائنٹس کی سطح پرآگیااور59.56فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو24ارب11کروڑ57لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 3.08فیصدکم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 45903پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباو،ْ بڑھنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی کے اثرات چھاگئے یہاں تک کہ دوران ٹریڈنگ انڈیکس 45546پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے 45600اور45700کی نفسیاتی حد بحال ہوگئیں لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 226.29پوائنٹس کی کمی سی45676.94پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس127.11پوائنٹس کی کمی سی19025.55پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس89.33پوائنٹس کی کمی سی31722.41پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر413کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 150کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ246میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب1ارب36کروڑ18لاکھ روپے سے گھٹ کر82 کھرب77ارب24کروڑ61لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت 128.71روپے کے اضافے سی1844.94روپے اورسیپ ہائر ٹیکس26.34روپے کے اضافے سی1041.33روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ 89.99روپے کی کمی سے 9900روپے اوراے کے ڈی کیپٹل کے حصص 33.69روپے کی کمی سے 415.64روپے ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں