عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کسی کمی بیشی کے بغیر 1794ڈالر پر مستحکم رہی،مقامی مارکیٹ میں کمی کا رجحان

بدھ 1 دسمبر 2021 00:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کسی کمی بیشی کے بغیر 1794ڈالر پر مستحکم رہی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1200روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر1لاکھ22ہزار600روپے پر آ گئی اسی طرح1028روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ5ہزار110روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں