سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ منعقد کی گئی

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔گریجوئیٹ، انڈر گریجوئیٹ اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد مقامی ہوٹل میں منعقد کیاگیا۔انٹری ٹیسٹ میں سندھ بھر سے طالبعلموں نے شرکت کی۔ اس دفعہ ایس ایم آئی یو میںتین سو نشستوںکے عوض 1800 کے قریب امیدواروں نے داخلوں کیلئے رجسٹریشن کروائی تھی۔

اس موقع پر وائس چانسلرسندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شیخ نے امتحانی حال کا دورہ کیا اور انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈینز، اساتذہ اور انتظامی افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں ریکارڈ طالبعلموں نے داخلوں کیلئے اپلائی کیا جو کہ مقررہ نشستوں سے چھ گنا زیادہ تعداد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2012 میں جب اس تاریخی ادارے کو جامعہ کا درجہ ملا تو اس وقت داخلے کیلئے رجسٹریشن کی فیس 1500 تھی جو چھ برس گذرنے کے بعد اب بھی 1500 روپے ہے۔ جس میں طالبعلموں کو انٹری ٹیسٹ کیلئے ایک بہتر ماحول اور سہولیات سے آراستہ امتحانی مرکز فراہم کیا جاتا ہے جو کہ اکثر جامعات اپنے طالبعلموں کو فراہم نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں اس دفعہ ریکارڈ طالبعلموں نے داخلوں کیلئے رجوع کیا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ادارہ اب ایک اعلی اور معیاری تعلیم فراہم کرنے والا ادارہ بن گیاہے۔

ہم تمام خواہشمند طالبعلموں کو داخلا دینا چاہتے ہیں مگر مالی وسائل اور جگہ کی کمی کے باعث ہم زیادہ لوگوں کو داخلے نہیں دے سکتے ہیں۔انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔ جبکہ کامیاب امیدواروں کے زبانی امتحانات 30 جولائی سے یکم آگست تک ہوںگے جبکہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 7 آگست کو شایع کی جائے گی۔ کلاسز کا آغاز ۳ ستمبر سے ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں