ْایم اے(پرائیویٹ) کے امتحانی فارم25اکتوبرسے حاصل کیے جاسکتے ہیں ،ناظم امتحانات جامعہ اردو

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق ایم ای(پرائیویٹ) کے امتحانی فارم25اکتوبر2018تک عسکری بینک گلشن اقبال برانچ اور عبدالحق کیمپس کے عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیںجبکہ کمپیوٹرائزڈ فیس وائوچر شعبہ حسابات گلشن اقبال کیمپس اور عبدالحق کیمپس کے شعبہ امتحانی کائونٹر سے حاصل کریں۔

امتحانی فیس3ہزار6سو روپے جبکہ امتحانی فارم کی قیمت200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

طلباء و طالبات امتحانی فارم گلشن اقبال کیمپس،ایم ایس سی بلاک(مین گیٹ) اورعبدالحق کیمپسمیں قائم پرائیویٹ امتحانی کائونٹرسے چیک کرانے کے بعد متعلقہ بینکوں میں جمع کرائیں۔امتحانی فار م کے ساتھ رجسٹریشن کارڈ کی کاپی، قومی شناختی کارڈ کی کاپی، چار عددسادے لفافے جن پرا میدوار کا مکمل پتہ اور فون نمبر درج ہو۔سال اول کے ناکام اور سال آخر میں شرکت کرنے والے امیدوار گزشتہ سال کے ایڈمٹ کارڈ اور مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی بھی منسلک کریں۔وہ طلباء و طالبات جن کی رجسٹریشن2012کی ہے ان کیلئے امتحان میں شرکت کا یہ آخری موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں