حکومت درختوں کے کٹائو پر سخت پابندیاں عائد کرے، ڈاکٹر خالد عراقی

جمعرات 22 اگست 2019 22:37

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ملکی ماحولیاتی نظام کے لئے ضروری ہے بلکہ گلوبل وارمنگ کے اثرات زائل کرنے کے لئے بھی ناگزیر ہے، بغیر کسی منصوبہ بندی کے درختوں کے بے دریغ کٹائوسے موسمیاتی و جغرافیائی تبدیلیاں نمو دار ہو رہی ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت درختوں کے کٹائو پر سخت پابندیاں عائد کریں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی میں تین روزہ شجرکاری مہم کے تحت جامعہ کراچی کے شعبہ ارضیات اور کلیہ علم الادویہ میں شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ شجرکاری مہم بہت اچھا اقدام ہے اور ہر سال شجرکاری مہم میں لاکھوں پودے لگائے جاتے ہیں لیکن افسوسناک امریہ ہے کہ نگہداشت اور دیکھ بھال نہ ہونے کیوجہ سے ہزاروں پودے جل جاتے ہیں،معاشرے کے ہر فرد پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان پودوں کی نگہداشت کے لئے اپنا اپنا کردار اداکریں تاکہ یہ مستقبل میں ایک تناور درخت کی شکل اختیار کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رئیسہ کلیہ علم الادویہ پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ اکرام، شعبہ ارضیات کی چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر ارم بشیر، اساتذہ وطلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں