افواج پاکستان کے خلاف ایک لفط بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا ، ایازمیمن موتیو الا

جمعرات 9 مئی 2024 18:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) آل کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے خلاف بولے جانے والا ایک لفظ بھی برداشت نہیں کر سکتا ، پاک فوج ہماری آن و شان ہے ، سانحہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا کیونکہ اس دن کے واقعات سے ملک کا تاثر بری طرح متاثرہوا ، شہیدوں کے لواحقین سمیت پوری قوم کی دل آزاری ہوئی ، ان خاندانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی جن کے بڑوں نے اس ملک وقوم کے لیئے اپنے سینوں پر گولیاں کھائیں ہیں، ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، ایازمیمن موتی والا نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے افواج پاکستان کا کردار نمایاں ، قابل ستائش اور لائق تعریف ہے، 9 مئی کو سیاسی طور پر مشتعل ہجوم نے ملک بھر میں کہرام مچایا اورسرکاری املاک کے ساتھ فوجی تنصیبات اور یادگار شہداء کوبھی نقصان پہنچایا ایسے لوگ کسی صورت معافی کے قابل نہیں ہیں،بنیادی حقوق کا غلط استعمال کرکے تشدد پر اکسانے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے، ذمہ دار جمہوریتوں میں سیاسی مفاد کیلئے ریاستی املاک کی تباہی، توڑ پھوڑ کبھی نہیں دیکھی، انہوںنے کہا کہ پاکستان کے بہتر مستقبل، سیاسی تقسیم اور نفرت ختم کرنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، ،نوجوانوں کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کی بجائے انکی صلاحیتوں کو ملکی مفاد میں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے،انہوںنے کہا کہ پرامن مظاہرے اور تعمیری تنقید صرف ہر معاشرے میں قابل برداشت ہیں بلکہ جمہوریت ہی روح ہیں لیکن پر امن مظاہروں کی آڑ میں اداروں کی بے حرمتی، آئین وقانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی، پاکستان کا آئین وقانون ہر شخص کو جائز حقوق کے لیئے احتجاج کی اجازت دیتا ہے اس کے لیئے ہر شہری کو چاہیے کہ وہ اس حق کا استعمال نہایت ذمہ داری کے ساتھ کرے ، انہوںنے مزید کہا کہ پاک فوج ملک وقوم کی حفاظت کے لیئے ہروقت چوکنا ہے اور ملک سے دہشت گردی، شر پسندی اور نفرت پھیلانے والوں کے خاتمے کے پرعزم ہے ، دہشتگردوں کے ساتھ جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لازوال اور ناقابل فراموش ہیں پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں