جامعہ کراچی، بی ایس سی اِن آکوپیشنل تھراپی سال اول اور دوئم سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان

منگل 22 اکتوبر 2019 20:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی ایس سی اِن آکوپیشنل تھراپی سال اول اور دوئم سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق بی ایس سی اِن آکوپیشنل تھراپی سال اول کے امتحانات میں 17 طلبہ شریک ہوئے،12 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 05 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 70.59 فیصدرہا۔بی ایس سی اِن آکوپیشنل تھراپی سال دوئم کے امتحانات میں 08 طلبہ شریک ہوئے اور تمام ہی کامیاب قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 100 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں