جامعہ کراچی، 28 اور 29 فرور ی کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی

جمعرات 27 فروری 2020 19:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق بروز جمعہ 28 اور ہفتہ 29 فروری 2020 ء کو جامعہ کراچی کے تحت ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بروز پیر02 مارچ2020 ء سے تمام امتحانات جاری کردہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔دریں اثناء جامعہ کراچی کے تمام شعبہ جات بشمول سینٹرزاورانسٹی ٹیوٹس میں 28 ،29 فروری اور یکم مارچ 2020 ء کو کلاسز معطل رہیں گی اور کسی قسم کی پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں