کراچی ،متحدہ رہنما سلیم شہزاد کی درخواست ضمانت کی سماعت 5مئی تک ملتوی

ہفتہ اپریل 15:58

کراچی ،متحدہ رہنما سلیم شہزاد کی درخواست ضمانت کی سماعت 5مئی تک ملتوی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2017ء) ایڈیشنل اینڈ سیشن شرقی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد کی جانب سے جلاؤ گھیراو کے مقدمہ دائر درخواست ضمانت کی کارروائی5 مئی تک ملتوی کردی ہے۔ہفتہ کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کی عدالت میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کی جانب سے جلاؤگھیراو کے مقدمات میں دائر درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد کے وکیل نے درخواست ضمانت پر دلائل دیئے۔بعدازاں عدالت نے ایم کیو ایم رہنما کے وکیل کو آئندہ سماعت مزیددلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی 5 مئی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد پر کل 5 مقدمات درج ہیں۔جن میں سے 3 مقدمات لانڈھی تھانے درج ہیں۔ایم کیو ایم کے سابق رہنما نے دو مقدمات میں ضمانت لے رکھی ہے جبکہ ان پر جلاؤ گھیراو اور ہنگامہ آرائی کے الزامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments