کوئٹہ دھماکہ،

کراچی کی گاڑی استعمال ہونے کی خبروں پر آئی جی سندھ کا نوٹس گاڑی سے متعلق تمام معلومات فوری فراہم کرنے کی ہدایت کر دی

جمعہ 23 جون 2017 12:35

کوئٹہ دھماکہ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) کوئٹہ خودکش دھماکے میں ممکنہ طور پراستعمال ہونے والی گاڑی کراچی کی نکلی آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے گاڑی سے متعلق تمام معلومات فوری فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آئی جی آفس کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے کے مقام پر تباہ ہونے والی گاڑی کا نمبرٹی فور تھری سیون سیون ہے ۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دھماکے میں اسی گاڑی کے استعمال ہونے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گاڑی کورنگی فائیو بی کے رہائشی جمیل الرحمان کے نام پر ہے۔ جو انیس سو چھیاسی ماڈل کی ہے جس کا ٹیکس آخری بار دوہزار آٹھ میں جمع کیا گیا تھا ۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ایسٹ سے گاڑی کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں ۔واضح رہے کہ کوئٹہ میں آئی جی آفس کے سامنے ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے جبکہ 12 زخمی ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں