دھرنوں سے حکومت ہٹانے کا عمل ماحول میں اشتعال گھول دیگا ،ْگورنر سندھ

ہمیں اپنی تمام تر توجہ آئندہ انتخابات کے صاف شفاف، غیر جانبدار انعقاد اور پر امن انتخابی عمل پر دینی چاہیے ،ْ سمینار سے خطاب

پیر 11 دسمبر 2017 16:34

دھرنوں سے حکومت ہٹانے کا عمل ماحول میں اشتعال گھول دیگا ،ْگورنر سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ دھرنے کے ذریعے حکومت کو ہٹانے سے نہ صرف ملک کو نقصان ہوگا بلکہ یہ ہمارے ماحول میں بھی اشتعال گھول دیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ یہ دسمبر 2017 ہے اور موجودہ حکومت کی آئینی مدت مکمل ہونے میں 5 ماہ باقی ہیں، اس دوران ہمیں اپنی تمام تر توجہ آئندہ انتخابات کے صاف شفاف، غیر جانبدار انعقاد اور پر امن انتخابی عمل پر دینی چاہیے، یہ سارا عمل دھرنوں سے نہیں بلکہ مذاکرات سے مکمل ہوگا۔

محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کے 5 ماہ ابھی باقی ہیں لیکن پھر بھی حکومت گرانے کی باتیں ہورہی ہیں، دھرنے کے ذریعے حکومت کو ہٹانے سے نا صرف ملک کو نقصان ہوگا بلکہ یہ ماحول میں اشتعال گھول دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں