سیاست کی قسمت کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہونے چاہئیں ، ترقی کے لئے معاشی پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، معاشی ترقی کے لئے حکومتوں کو سازگار ماحول ملنا چاہئے
وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا ایف پی سی سی آئی میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب
جمعہ 15 دسمبر 2017 21:49
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھتہ اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کیا گیا۔
سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کی ذمہ داری لینے کے بعد اسے غیر سیاسی بنایا اور ہر کام ریلویز کے مفاد میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ادارے کی ترقی کے لئے کام کیا اور اس دوران محنت کشوں نے کوئی ہڑتال نہیں کی، محنت کشوں سے وعدہ کیا تھا کہ ریلوے کی نجکاری نہیں ہوگی، ریلوے منافع میں نہیں مگر مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی تمام اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرلیا ہے، فریٹ آپریشن کے لیے 55 انجن خریدے، ریل کا کرایہ کم کرنے سے عوام کے ساتھ ریلوے کا بھی فائدہ ہوتا ہے۔ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں انجن سازی کے لئے مشترکہ سرمایہ کاری کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹل لائف کے ساتھ مل کر دو سال سے مسافروں کو انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں، نیسکام سے مل کر حادثات کی روک تھام کیلئے ریلوے کراسنگ پر سگنل اور سائرن لگا رہے ہیں، سی پیک میں ایم ایل ون منصوبہ کراچی کو پشاور سے منسلک کیا جائے گا، یہ فزیبلیٹی خود تیار کی ہے چین سے ایک روپیہ نہیں لیا، ایک ماہ میں ابتدا ئی ڈیزائن تیار کرلیں گے،چین سے اس منصوبہ کے لیے کمرشل قرضہ نہیں لیں گے ،چینی کمپنیاں چین کے ریلوے محکمہ سے منظور شدہ ہوں گے اور اس میں پانچ سے چھ سال لگیں گے ،ٹرین کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ سعد رفیق نے کہا کہ ڈبل ٹریک کو مزید بہتر کریں گے پہاڑی علاقوں میں بھی 120 کلو میٹر تک رفتار ہوگی، ساہیوال کا کے پلانٹ کوسپلائی ہم دے رہے ہیں ،ہمارے پسنجرآپریشن بندہوگئے تھے پرانی ٹرین کوقابل استعمال بنایاہے، سرکاری کام کواپنا سمجھ کر کیا جائے تونقصان نہیں ہوگا،ریلوے سے 10لاکھ افراد کا روزگاروابستہ ہے ،ہماری اربوں روپے کی زمینیں تھیں جن پرقبضہ ختم کروارہے ہیں ،ہم ریلوے کی زمینوں سے کسی کوبے دخل کر کے مہاجرنہیں بنارہے ۔انہوں نے کہا کہ نئے ریلوے اسٹیشن بنارہے ہیں ،کراچی کینٹ کے اسٹیشن کوجدیدکیا،خستہ حال بوگیوں کوختم کردیا ہے ،تین سالوں میں ریلوے کی کوئی بوگی بوسیدہ نہیں ہوگی ،ڈائنگ کار میں اچھا کھانا کردیا جوگرین لائن سے اچھا ہے ،ٹکٹوں کاکام جدید کردیا ہے جوکمپیوٹرسے منسلک ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سی۔ پیک منصوبے کے تحت کراچی بندرگاہ میں ریلوے کی سہولت فراہم کریں گے تاکہ بندرگاہ اور شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوسکے، کراچی پشاور ریل لنک کو طورخم کی سرحد تک بڑھایا جا ئے گا، گوادر لنک ہونے سے ٹریک میں دو سے ڈھائی ہزار کلومیٹر اضافہ ہوگا،تیز رفتار ٹرین چلانے سے پہلے موجودہ نظام کو بہتر کرنا ہوگا ، اسپیڈ بریکر سے ملک کی ترقی کی رفتار متاثر ہورہی ہے،کراچی ریلوے لائن میں اضافہ کررہے ہیں ،پسنجرٹرین پبلک پارٹنرشپ شپ کو دیں گے ،ٹرین چلانے کاکام مستقبل میں پرائیویٹ سیکٹر کودیا جائے گا۔ وفاقی وزیر ریلویز نے کہا کہ گوادار میں ریلوے ٹریک کا اضافہ ہونے جا رہا ہے، ہائی اسپیڈ ریلوے لائن سے قبل نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی
پاکستان میں صرف 5 فیصد لوگ ہی پسند کی شادی کر پاتے ہیں،گیلپ سروے
کراچی، کم سن بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
ْپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں 19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
کراچی: سفید کرولا گینگ سرگرم، پولیس وردی پہن کر امریکا سے آئی خاتون کو لوٹ لیا
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی
سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
محکمہ اوقاف اور شہریوں میں زمین کی ملکیت کے تنازع کا کیس، التوا مانگنے پر چیف جسٹس برہم
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ