کراچی: رینجرز کا لیاری میں گینگ واردہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرچھاپہ

گینگ وارکے 2کارندوںسمیت 4ملزمان کوگرفتارکرلیا، اسلحہ ، دستی بم بھی برآمد کرلیا

منگل 16 جنوری 2018 15:54

کراچی: رینجرز کا لیاری میں گینگ واردہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرچھاپہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) رینجرزنے لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں گینگ واردہشت گردوںکی موجودگی کی اطلاع پرچھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے گینگ وارکے 2کارندوںسمیت 4ملزمان کوگرفتارکرلیا،گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ دستی بم اوردیگرسامان برآمدہواہے ،گرفتارملزمان کاتعلق عذیربلوچ گروپ سے ہے جبکہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری ،اغوابرائے تاوان سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث ہیںملزمان کوتفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیاہے ذرائع کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پرگینگ وارکے اہم کارندے کوحراست لیاگیاہے جبکہ پولیس مذکورہ گرفتاری سے لاعلمی ظاہرکررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں