کراچی، احتساب عدالت نے روفی بلڈرز مالکان کے جسمانی ریمانڈ میں 11 دن مزید توسیع کردی

پیر 22 جنوری 2018 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) احتساب عدالت نے روفی بلڈرز مالکان کے جسمانی ریمانڈ میں 11 دن مزید توسیع کردی۔پیر کواحتساب عدالت میں نیب ِحکام نے سپر ہائے وے سے گرفتار روفی بلڈرز مالکان روف احمد روفی اور منظو احمد روفی کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں تفتیشی افسر نے ملزمان سے مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظورکرتے ہوئے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 11 دن کی توسیع کردی۔واضح رہے کہ ملزمان پر غیر قانونی پلاٹس کو رہائشی پلاٹس میں تبدیل کرکے فروخت کرنے کاالزام ہے۔ملزمان کو سپر ہائے وے سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کے لئے عدالت میں درخواست بھی دائر کرائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں