اداروں کی نجکاری ہوئی تو وزیر اعظم احتجاج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں، بلاول بھٹوزرداری

نجکاری روکنے کیلئے پارلیمنٹ میں ایڑی چوٹی کا زور لگائینگے، پاکستان سٹیل کو تقریبا آپریشنل ڈیتھ تک پہنچا دیا گیا ، چیئرمین پیپلزپارٹی

ہفتہ 17 فروری 2018 21:58

اداروں کی نجکاری ہوئی تو وزیر اعظم احتجاج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں، بلاول بھٹوزرداری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اداروں کی نجکاری کی کوششوں سے باز رہیں، اگر نجکاری ہوئی تو احتجاج کا سامنا کرنے کو تیار ہوجائیں۔وزیر نجکاری دانیال عزیر کی جانب سے پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ملز کی ممکنہ نجکاری سے متعلق بیان پراپنے ردعمل میں بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نجکاری روکنے کیلئے پارلیمنٹ میں ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے، پاکستان اسٹیل کو تقریبا آپریشنل ڈیتھ تک پہنچا دیا گیا ہے، نواز شریف کا خاندان اسٹیل کے کاروبار سے منسلک ہے، وہ قومی ادارے کو بیچنے کی سازش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹری پارٹی اس معاملے کو اسمبلیوں اور دیگر فورمز پر اٹھائے، عوام خصوصا ٹریڈ یونینز(ن)لیگ حکومت کیخلاف ہمارا ساتھ دیں، یہ لوگ ایک ہاتھ سے قومی اثاثے بیچ جبکہ دوسرے ہاتھ سے خرید رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف قومی ادارے دوستوں کو بیچنا چاہتے ہیں، پرائیوٹائیزیشن کے نام پر پرسنلائیزیشن کو بند کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں