الیکشن کمیشن نے آج ختم ہونے والی انتخابی مہم کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے لیے الرٹ جاری کردیا

پیر 23 جولائی 2018 00:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے آج ختم ہونے والی انتخابی مہم کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوارپولنگ سی48گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کرنے کے پابندہیں،خلاف ورزی کرنے پر2سال قیداورایک لاکھ جرمانہ عائدہوسکتاہے۔

(جاری ہے)

انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت میڈیاپرسیاسی جماعتوں کے اشتہارات پر23اور24جولائی کی درمیانی شب کے بعدپابندی ہوگی اورانتخابی مہم آج پیر23 جولائی کورات بارہ بجے ختم ہوجائے گی۔ انتخابی مہم کی نگرانی کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں قائم مانٹرنگ ٹیمیں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکارروائی کرسکیں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں