این آئی سی ایچ میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد

بدھ 15 اگست 2018 00:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے زیرِ نگرانی بنائے ہوئے ایک فلاحی ادارے Patients Helping Hands نے منگل کو قومی اداراہ صحت برائے اطفال (این آئی سی ایچ) میں جشنِ آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جشنِ آزادی منانے کا یہ طریقہ نوجوان طالب علموں کی توجہ کا خصوصی مرکز بنا۔

(جاری ہے)

طلبا نے بڑی تعداد میں تقریب میں حصہ لے کر اس کارِ خیر کو اپنے انجام تک پہنچایا۔ تقریب کا اصل مقصد ان ننھی کلیوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے تھا جو کسی نہ کسی مہلک یا غیر مہلک مرض میں مبتلا ہوکر اس ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ جشنِ آزادی منانے کے اس منفرد اور نایاب طریقے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے عطیات کا استعمال کیا گیا۔ ان عطیات کے زریعے خریدے گئے تمام تحائف کو ان بچوں میں تقسیم کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف ملی نغمے گا کر اس جشن کو بھرپور طریقے سے منایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں