کسی بھی شارع پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائے گی۔ طاہر نورانی

ٹریفک پولیس ضلع ملیر ضلع بھر میں بلخصوص ہائی ویز پر ٹریفک روانی برقرار رکھنے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرانے کا مشن جاری رکھے گی

اتوار 23 ستمبر 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) ایس ایس پی ٹریفک ضلع ملیر طاہر احمد نورانی نے کہا ہے کہ پورے ضلع میں کسی بھی (شارع)سڑک پر کسی بھی قسم کی تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تریفک پولیس ضلع بھر میں بلخصوص ہائی ویز پر ٹریفک روانی برقرار رکھنے ، ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے میں اپنا مثالی کردار اور فرائض ادا کرتی رہے گی۔

وہ ہائی ویز اور دیگر شاہراہوں پر ٹریفک روانی کا جائزہ اور طوفانی دورے کے دوران اپنے ہمراہ میڈیا اور معززین سے گفتگو کر رہے تھے اس دوران انہوں نے ٹریفک پولیس افسران کو ہدایات بھی دیں۔ ایس ایس پی ٹریفک ضلع ملیر طاہر احمد نورانی نے لنک روڈ ، شاہ لطیف ٹاؤن ٹریفک سیکشن نیشنل ہائی وے رزاق آباد ، بھینس کالونی مہران ہائی وے، داؤد چورنگی لانڈھی صنعتی ایریا، قائد آباد چوک، ملیر سٹی ٹریفک سیکشن کی مرکزی شاہراہ پر فرائض انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کو متحرک انداز میں ڈیوٹی دینے پر شاباش بھی دیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ٹریفک ضلع ملیر طاہر نورانی نے اپنے ہمراہ موجود میڈیا اور معززین سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس ضلع ملیر ہمہ وقت متحرک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جن شاہراہوں پر ٹریفک کا زیادہ دباؤ ہے وہاں ٹریفک کے جدید تکنیکی پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے اور موثر طریقہ کار سے ٹریفک کو کنٹرل کیا جاتا ہے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جاتا ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک ضلع ملیر طاہر نورانی نے پُر اعتماد انداز میں کہا کہ ٹریفک پولیس ضلع ملیر کو ٹریفک کنٹرول کرنے اور ٹریفک روانی برقرار رکھنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں ٹریفک کے موثر نظام کو عملی طور پر پیش کیا تاکہ عوام کو سفری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دریں اثناء ایس ایس پی ضلع ملیر طاہر نورانی نے یوم عاشور پر بہتر کارکردگی کامظاہرہ اور فرائض کی انجام دہی پر تمام افسران و اہلکاروں کو اپنے دفتر میں مختصر تقریب میں انہیں تعریفی اسناد دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں