چیف جسٹس 25 دسمبر کو خوشخبری سنائیں گے

کراچی کو پانی کے حوالے سے 25 دسمبر کو خوشخبری ملے گی،کراچی میں ٹریٹمنٹ پلانٹس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ چیف جسٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 26 ستمبر 2018 14:39

چیف جسٹس 25 دسمبر کو خوشخبری سنائیں گے
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 ستمبر 2018ء) ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 25 دسمبر کو کراچی کے لوگوں کو پانی کے حوالے سے خوشخبری سنائیں گے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک بھر میں چھوٹے ڈیمز کی تفصیلات طلب کرلیں اور کہا کراچی میں پانی سےمتعلق 25 دسمبر کو خوش خبری ملے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کی، سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک بھر میں چھوٹے ڈیمز کی تفصیلات طلب کرلیں اور اٹارنی جنرل کو ڈیمز کی معلومات ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کراچی کو پانی کے حوالے سے 25دسمبر کو خوشخبری ملے گی۔کراچی میں ٹریٹمنٹ پلانٹس پر تیزی سے کام جاری ہے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ڈیم بنانا عدالتوں کا کام نہیں لیکن حالات کی سنگینی کے باعث مداخلت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیم کی تعمیر کا اعلان کرنے سے تین ماہ پہلے ماہرین سے رائے لی تھی۔دوران سماعت جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ڈیم سے متعلق ایک شہری نےترانہ بھی بنایاہے، ترانے کو ڈیم اشتہار کا حصہ بنایا جائے۔

سپریم کورٹ میں ڈیمز سے متعلق سماعت 17اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔واضح رہے چیف جسٹس نے جولائی کے مہینے میں کراچی میں سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (ٹی پی تھری) کا افتتاح کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ آنے والی نسلوں کو تحفظ دینے کے لیے پانی کے ذخائر کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کی کل لاگت 36،117 ملین سے زائد ہے جس سے واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ یومیہ 77 ملین گیلن گندے پانی کو صاف کرے گا جب کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ 180 ملین گیلن گندے پانی کوصاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں