تھر کول منصوبے کے ثمرات پورے ملک کو پہنچیں گے ،سعید غنی
سندھ میں پیدا ہونے والے انرجی بحران پر جلد قابو پالیا جائے گا، صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ،وزیر بلدیات سندھ ملک میں توانائی کی ضروریات دن بدن بڑھ رہی ہیں،مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے،مبشر میر ،زاہد حسین ،امیر العباد،نسیم احمد سولر انرجی 3سے 4 روپے فی کلوواٹ میں بجلی حاصل کی جاسکتی ہے،ساتویں انرجی ایوارڈز اور فرسٹ لیڈر شپ سمٹ سے مقررین کا خطاب
بدھ 19 دسمبر 2018 20:05
(جاری ہے)
تقریب سے ’’پاک انرجی ریویو‘‘ کے ایڈیٹر اور چیف آرگنائزر مبشر میر ، سابق سفیر زاہد حسین، انرجی ایکسپرٹ امیرالعباد ، انرجی ایکسپرٹ بریگیڈیئر (ر) نسیم احمد، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے محمد لطیف ، نیشنل فوڈز کے میاں عبدالمجید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
سعید غنی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی قیادت میں صوبائی حکومت تمام ترقیاتی منصوبوں پر انتہائی جانفشانی سے کام کررہی ہے اور بہت جلد عوام اس سے مستفید ہوں گے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مبشر میر نے کہا کہ سعید غنی اور ان کے والد کی مزدوروں کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں، انہوں نے کہا کہ توانائی کا بحران سب سے زیادہ اہم ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان ایک ’’انرجی ہنگری‘‘ ملک ہے ، توانائی کی ضروریات دن بدن بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2010ء میں کراچی میں انتہائی خراب حالات کے باوجود انرجی ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا اور آج یہ ساتواں انرجی ایوارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کا بحران بنیادی مسائل میں شامل ہے ، جس کو حل کیا جاناسب سے اہم ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ توانائی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ زاہد حسین نے کہا کہ انرجی ایوارڈ کی کامیابی میں مبشر میر کا بہت بڑا ہاتھ ہے، اور انہوں نے مجھے بھی اس حوالے سے بہت زیادہ گائیڈ کیا۔ امیر العباد نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد تمام صوبے توانائی کے حوالے سے بہتر اقدامات کرسکتے ہیں، سندھ میں ایئر کوریڈور اور انرجی مکس کے تصور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ڈیم بنانے کی صلاحیت موجود نہیں ہے، اس کے لیے تربیت اور شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ورنہ یہ مسائل مستقبل میں پہاڑ بن کر سامنے آئیں گے۔ بریگیڈیئر (ر) نسیم احمد نے کہا کہ آج اگر حکومت پاکستان یہ تہیہ کرلے کہ سولر انرجی سے توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جائے تو سولر انرجی 3سے 4 روپے فی کلوواٹ میں بجلی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں سولر انرجی کے ذریعے بجلی کی ضروریات کو پورا کیا جائے اور اس کو نیشنل گرڈ میں ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے۔ محمد لطیف نے کہا کہ پاکستان کے تمام پلانٹس اپنی استعداد کا 70 تا 80 فیصد استعمال کریں تو لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ایٹمی پاور پلانٹ نصب کیے جارہے ہیں ، جو مستقبل میں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ایٹمی بجلی گھر میں فیول کاسٹ سب سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر پلانٹ کی لاگت اگر 50 فیصد بھی بڑھ جائے تواس کی جنریشن کاسٹ پر کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 47 اسپتالوں میں ، نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے ذریعے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ 18 اسپتال مکمل طور پر نیوکلیئر ٹریٹمنٹ سے ملک کے 80 فیصد غریب و مستحقین مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ میاں عبدالمجید نے کہا کہ بجلی کی طلب کوپورا کرنے کے لیے ہر طرف سے کوششیں کی جارہی ہیں، لیکن اس کے ساتھ ہی روزانہ اس کے استعمال میںبھی اضافہ ہورہا ہے ، بجلی کی طلب اور رسد کے فرق کو ختم کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ، ہمیںہوا اور سورج کے ذریعہ سستی بجلی کے حصول کے لیے کام کرنا چاہیے جبکہ پانی سے پیدا ہونے والی بجلی بھی سستی ہے ۔ہمارے پاس گیس کے ذخائر موجود ہونے کے باوجود ہم اسے وافر مقدار میں نکال نہیں پارہے، ہر طرف توانائی کے بحران پر چیخ و پکار سنائی دے رہی ہے ۔، مجھے یہ قوی امید ہے کہ جلد ہی اس بحران پر قابو پالیا جائے گا اور آنے والا وقت بہت اچھا ہوگا۔ تقریب کی نظامت معروف کمپیئر عروج فاطمہ نے کی۔ تقریب کے اختتام پر انرجی سیکٹر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں اور شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی: خاتون کو بلیک میل اور قتل کرنے والا دوست گرفتار
ملک بھر میں گیس کی قیمتوں کا یکساں فارمولا لانے کی کوششں
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
سی اے اے یونینزنے ایئرپورٹس آئوٹ سورسنگ کرنے کی کھل کرمخالفت کردی
9 مئی پاکستان کی سیاست میں ایک سیاہ دن ہے،وزیرِ اعلی کے پی چڑھائی کریں گے تو قانون کے مطابق عمل ہو گا، ..
الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 243 میں دھاندلی کیخلاف درخواست پررکن قومی اسمبلی حکیم بلوچ اوردیگرکو نوٹس ..
بانی پی ٹی آئی کے گھر پر چھاپے کیخلاف احتجاج کرنے پر قائم 3 مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3جون ..
سندھ ہائی کورٹ کی سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر متعلقہ حکام کو لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کوشش تیز کرنے ..
سندھ ہائی کورٹ کا شاہراہوں، سروس روڈز اور رفاعی پلاٹس سے بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈز ختم کرنے کا حکم ..
علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے غداری کرکے یہ سیٹ لی، گورنر خیبر پختونخوا
&ذیبول کے شعبہ قانون نے پی ایچ ڈی کرنے والے چار اسکالرز کو ڈگری جاری کرنی کی منظوری دیدی
کمشنر کراچی کی زیر صدارت شہریوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے جائزہ اجلاس، مختلف اقدامات پر غور
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اہم اجلاس
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس،نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
-
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
-
سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا ، احسن اقبال
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، منیراکرم
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، سعودی وفد دورے کی پیشرفت سے ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام کو آگاہ کرے گا ، وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائو ن تیز کرنے کا حکم
-
کراچی: خاتون کو بلیک میل اور قتل کرنے والا دوست گرفتار
-
ملک بھر میں گیس کی قیمتوں کا یکساں فارمولا لانے کی کوششں