کراچی ،سعودآباد پولیس کی کارروائی، تین ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

بدھ 20 مارچ 2019 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) سعود آباد تھانے کے ایس ایچ او محمد طیب رک کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپا مار کارروائی میں تین افراد گرفتار اور ان کے قبضے سے چھینی گی موٹرسائیکل، پستول اور مضرصحت گٹکا برآمد کیا تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ کرائم م کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اظہر عرف سونو کے قبضے سے تیس بور کا پستول اور گولیاں جبکہ کالابورڈ ملیر کالونی سے محمد فیضان ولد عبدالغفار اور اس کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل KGQ-0995اس کے علاقہ حرمین چورنگی انورپان شاپ سے بڑی مقدار میں مضرصحت گٹکا اور محمد انس خان ولد احمد نبی خان کو گرفتار کیا گیا تمام گرفتار ملزمان کے خلاف سعودآباد تھانے میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں