کراچی میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

جمعرات 21 مارچ 2019 15:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) کراچی کے علاقے لیاری میں رواں برس کا پہلا ’پولیو‘ کیس سامنے آگیا۔ترجمان وزیراعظم برائے پولیو بابر بن عطاء کے مطابق لیاری کی 3 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جو رواں برس کا پہلا پولیو کیس ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم نے بتایا کہ رواں برس ملک میں اب تک پولیو کے کیسز کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں