دارالصحت انتظامیہ کو مریض داخل کرنے سے روک دیا گیا

اسپتال میں موجود مریضوں کے علاوہ کوئی دوسرا مریض نہیں آنا چائیے،ہیلتھ کیئر کمیشن

جمعہ 26 اپریل 2019 17:18

دارالصحت انتظامیہ کو مریض داخل کرنے سے روک دیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) کراچی میں ہیلتھ کئیر کمیشن نے گلستان جوہر میں واقع دارالصحت اسپتال کو ایمرجنسی سمیت کسی بھی شعبے میں مریضوں کو داخلہ دینے سے روک دیا گیا ہے۔کراچی میں ہیلتھ کئیر کمیشن کے سی ای او نے دارالصحت اسپتال کی انتظامیہ کو خط لکھ کر تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ اسپتال میں موجود مریضوں کے علاوہ کوئی دوسرا مریض نہیں آنا چائیے۔

گلستان جوہر اور اطراف کے علاقوں کے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی حالت میں دارالصحت اسپتال نہیں جائیں، مریض ہنگامی حالت میں دوسرے اسپتال سے رجوع کریں۔ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے اسپتال کی میڈیکل اور ڈینٹل او پی ڈی کو سیل کیا گیا ہے، خط کے متن کے مطابق اسپتال کو متنبہ کیا گیا ہے کہ کسی مریض کو بھی علاج کی سہولت فراہم نہیں کی جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع اسپتال دارالصحت میں پیٹ کے درد کی تکلیف میں لائی گئی 9 سالہ بچی نشوا غلط انجکشن لگنے کے باعث کئی روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کر گئی تھی۔نشوا کے انتقال کے بعد ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے دارالصحت اسپتال کی میڈیکل اور ڈینٹل او پی ڈی کو سیل کر دیا گیا تھا جبکہ 2 دن میں اسے مکمل طور پر بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا، اسی سلسلے میں اسپتال پر نئے مریضوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں