جامعہ کراچی، ایم اے ،ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اتوار 16 جون 2019 15:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) ایم اے، ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں20 جون2019ء تک توسیع کرد ی گئی ہے۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق طلبا وطالبات اپنے رجسٹریشن فارم 3800 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لئے 1000 روپے فیس کے ساتھ انہی تاریخوں میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔رجسٹریشن فارم اور بینک وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس وائوچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کائونٹرنمبر3 پر جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں