سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ساتھ2ہزار روپے کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 20 جون 2019 22:00

سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تاز ترین۔20جون2019ء) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 38ڈالر فی اونس اضافہ ہو گیا ہے۔ سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1380ڈالرہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان میں اس وقت سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

صارفی مارکیٹ ذرائع کے مطابق پاکستان مین سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا ہے۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت 77ہزار350روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ سونے کی 10گرام قیمت میں بھی 1750 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ کچھ ہفتوں سے سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آرہا ہے لیکن آج سونے کی قیمت میں ایک دم بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا بہت زیادہ مہنگا ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں