وزیراعلی سندھ کا لاڑکانہ میں 5 افراد کے قتل کا نوٹس

ْمراد علی شاہ نے واقعہ کی وجوہات اور اب تک کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کرلیں

ہفتہ 17 اگست 2019 18:02

وزیراعلی سندھ کا لاڑکانہ میں 5 افراد کے قتل کا نوٹس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے لاڑکانہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی لاڑکانہ رینج سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے واقعہ کی وجوہات اور اب تک کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔وزیراعلی سندھ کا کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی کی ہر طرح سے مدد کی جائے اور ضلعی انتظامیہ قبائلی جھگڑوں کو مزید بڑھنے سے روکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں