انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی،اوپن مارکیٹ میں استحکام

ڈالر کی قیمت خرید 158.67روپے سے کم ہو کر158.60روپے اور قیمت فروخت158.77روپے سے کم ہو کر158.70روپے ہو گئی

بدھ 21 اگست 2019 18:55

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی،اوپن مارکیٹ میں استحکام
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر بدستور مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں7پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.67روپے سے کم ہو کر158.60روپے اور قیمت فروخت158.77روپے سے کم ہو کر158.70روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 158.50روپے اور قیمت فروخت159روپے پر برقرار رہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 173.50روپے سے بڑھ کر174روپے اور قیمت فروخت175.50روپے سے بڑھ کر176روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت192روپے سے بڑھ کر192.50روپے پر جا پہنچی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں