مزار قائد کے نزدیک پیپلز پارٹی کا 18 اکتوبر کو جلسہ، سعید غنی کا منتخب کی گئی جلسہ گاہ کا دورہ

پیر 14 اکتوبر 2019 20:20

!کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) وزیر اطلاعات و محنت سندھ اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویثرن کے صدر سعید غنی نے پیر کے روز مزار قائد کے نزدیک پاکستان پیپلز پارٹی کے 18 اکتوبر کو ہونے والے جلسے لے لئے منتخب کی گئی جلسہ گاہ کا دورہ کیا.اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے سنئیر نائب صدر راشد ربانی، جنرل سیکرٹری وقار مہدی، کراچی ڈویثرن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، اقبال ساندھ، راشد خلجی، اسلم سموں سمیت دیگر بھی موجود تھی.صوبائی وزیر نے جلسہ گاہ کے لیئے اسٹیج، میڈیا کارنر، پارکنگ سمیت دیگر کے حوالے سے ہدایات جاری کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جلسہ گاہ میں آنے والے شرکاء ان کی گاڑیوں کی پارکنگ اور میڈیا کی ڈی ایس این جی کو پارکنگ سمیت تمام دیگر سہولیات کے لئے ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائی. وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ عوام کو جلسہ کے باعث کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں اس کا خصوصی خیال رکھا جائی. انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ میں شرکائ کے لئے پینے کے پانی کی سبیل کا بھی انتظام کیا جائے۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ خواتین شرکاء کے لئے جلسہ گاہ میں آنے کا راستہ اور ان کے بیٹھنے کے لئے جلسہ گاہ میں علیحدہ جگہ مختص کی جائے گی ۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں