سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کا آٹھواں اجلاس ،ما لی سال 2019-20کے بجٹ کی منظو ر ی

جمعرات 21 نومبر 2019 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اتھارٹی کی کار کر دگی کا جائزہ لیا گیا اورسندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے مالی سال-20 2019 کے لیے بجٹ کو منظور کرلیا گیا۔اجلا س کی صدارت چیئرپرسن /وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے سماجی بہبود سید اعجاز علی شاہ شیرازی نے کی۔ اجلاس میں سیکریٹری قانون شارق احمد، ایڈیشنل سیکریٹری قانون رو بینہ آصف ،سیکریٹری سماجی محمدنواز شیخ، ایڈیشنل سیکریٹری سماجی بہبود ابوبکرمدنی،ایڈوکیٹ شوکت راہموں،ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکریٹری وسیم زیدی ،ممبر صوبائی اسمبلی شمیم ممتاز اور عورت فاو نڈیشن کی پروجیکٹ ڈائریکٹر ملکہ خان نے شرکت کی اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی ڈاکٹرعظیم الرحیم خان میو نے اتھارٹی کے ممبرز کو اتھارٹی کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور اب تک پارٹی کے زیر انتظام ہونے والے پرو گرا مز اور کام کے حوالے سے بتایا۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کے ممبران نے سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور موجودہ ڈائریکٹر جنرل کی کاوشوں کو سراہا۔اجلا س کے اختتام پر چیئرپرسن /وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے سماجی بہبود سیداعجازعلی شاہ شیرازی نے چائلڈ پروڈکشن افسران میں سرکاری گاڑیوں کی چا بیا ں تقسیم کیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں