اردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی کے مداحوں نے 94 واں یومِ پیدائش منا یا

اتوار 8 دسمبر 2019 15:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) اردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی کے مداحوں نے ان کا 94 واں یومِ پیدائش منا یا ۔ناصر کاظمی 8 دسمبر 1925کو بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع انبالہ میں پیدا ہوئے، 1954 میں ان کا پہلا شعری مجموعہ برگ نے شائع ہوا جس نے شائع ہوتے ہی انہیں اردو غزل کے صف اول کے شعراء میں لاکھڑا کیا۔

(جاری ہے)

ناصر کاظمی غزل کو زندگی بنا کر اسی کی دھن میں دن رات مست رہے، ناصر نے غزل کی تجدید کی اور اپنی جیتی جاگتی شاعری سے غزل کا وقار بحال کیا جن میں میڈیم نور جہاں کی آواز میں گائی ہوئی غزل ’’دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا‘‘ شامل ہیں۔

انہوں نے پیروی میر کرتے ہوئے ذاتی غموں کو شعروں میں سمویا تاہم ان کا اظہار غم پورے عہد کا عکاس بن گیا۔ناصر کاظمی 2 مارچ2 197 کو لاہور میں وفات پاگئے اور مومن پورہ کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں، ان کی لوح مزار پر انہی کا یہ شعر تحریر ہے۔دائم اٰباد رہے گی دنیاہم نہ ہونگے کوئی ہم سا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں