فلاحی ادارے حکومت کا بازو ہوتے ہیں ، گورنرسندھ

یتیم بچوں کی کفالت اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے، گرین کریسنٹ بہت چھا کام کررہا ہے، عمران اسماعیل گرین کریسنٹ ٹرسٹ کو احساس پروگرام سے ملانے کی کوشش کرینگے ، تفریحی میلہ کی تقریب سے خطاب

جمعہ 24 جنوری 2020 00:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرہ کے فلاحی ادارے حکومت کے بازو ہوتے ہیں جو معاشرہ میں بے سہارا، غریب ، بے روزگار اور حالات سے مجبور افراد کی کفالت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بالخصوص یتیم بچوں کی کفالت اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے اس ضمن میں گرین کریسنٹ ٹرسٹ بہت اچھا کام کررہا ہے اس ادارہ کے نیک مقصد کا کوئی ثانی نہیں ، جی سی ٹی کو احساس پروگرام سے ملانے کی کوشش کریں گے ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے الادین پارک میں گرین کریسینٹ ٹرسٹ کے ماتحت اسکولوں میں زیر تعلیم 1600 یتیم بچوں کے لئے تفریحی میلہ کے انعقاد کی تقریب سے خطاب میں کیا ۔ تقریب میں گورنرسندھ نے بچوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں جی سی ٹی کے سرپرست اعلیٰ معروف صنعت کار سردار یٰسین ملک ، سی ای او زاہد سعید اور دیگر بھی موجود تھے ۔

گورنرسندھ نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں جو لگن ہے اس کا کوئی ثانی نہیں اللہ جس سے خوش ہوتا ہے اسے ایسی تربیت فراہم کرتا ہے بلا شبہ 29000 بچوں کی کفالت کرنا آسان کام نہیں ہے جی سی ٹی جیسے ادارے حکومت کا بازو ثابت ہوتے ہیں صوبائی حکومتوں کو بھی ان اداروں کی مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ احساس، پاکستان کا سب سے بڑا سوشل پروگرام ہے حکومت کا کامیاب جوان روزگار پروگرام ایسے نوجوانوں کے لئے ہے جو کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں اس پروگرام میں ا لاکھ سے پچاس لاکھ کا قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے ہماری نوجوان نسل اس پروگرام سے مستفید ہو سکتی ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں