شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر سختی سے کاربند اور عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے،فریال تالپور

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر کی نوڈیرو ہاوًس آمد پر پرتپاک استقبال ،پارٹی عہدیدارن و کارکنان نوڈیرو ہاوًس اٴْمڈ آئے،جیئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے

اتوار 26 جنوری 2020 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2020ء) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر سختی سے کاربند اور عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے۔پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی نوڈیرو ہاوًس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔فریال تالپور کی رہائی کے بعد پہلی بار آمد پر پارٹی عہدیدارن و کارکنان نوڈیرو ہاوًس اٴْمڈ آئے۔

(جاری ہے)

فریال تالپور کی گاڑی پر حلقے کی عوام نے زبردست گلپاشی کی اور جیئے بھٹو کے نعرے لگائے۔لاڑکانہ، رتودیرو، نوڈیرو اور قریبی مضافات کے معززین بھی فریال تالپور کے استقبال کے لیئے موجود تھے۔صوبائی وزیر سہیل انور سیال، خورشید جونیجو، شاہد حسین بھٹو، جمیل احمد سومرو، اعجاز احمد لغاری اور دیگر بھی موقعے پر موجود تھے ۔فریال تالپور نے ان کا استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔فریال تالپور نے کہا کہ کارکنان کا اعتماد اور عوام کی محبت ہمارے لیئے باعثِ حوصلہ افزائی اور نشان ِراہ ہیں،شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر سختی سے کاربند اور عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں