بھارت ، قیدیوں کے حملے میں زخمی ہونے والے پاکستانی قیدی ثناء اللہ کے کزن اور برادرنسبتی کو ویزے جاری ، دونوں افراد (کل ) واہگہ بارڈر کے راستہ بھارت روانہ ہونگے

پیر 6 مئی 2013 00:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6مئی۔ 2013ء) بھارت میں قیدیوں کے حملے میں زخمی ہونے والے پاکستانی قیدی ثناء اللہ کے کزن اور برادرنسبتی کو ویزے جاری کر دیئے گئے ، دونوں افراد (کل ) منگل کو واہگہ بارڈر کے راستہ بھارت روانہ ہونگے گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق بھارت میں زخمی پاکستانی قیدی کی حالت بدستور بازک ہے اوران کے اہلخانے میں سے کزن اور برادرنسبتی کو بھارت کے 15روزہ ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ثناء اللہ کے کزن اور برادرنسبتی (کل) صبح 8بج کر 30منٹ پر اہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ ہوں گے جہاں سے وہ چندی گڑھ کی ہسپتال میں زیرعلاج پاکستانی قیدی ثناء اللہ سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ ایک ہی دن میں ثناء اللہ کے کزن اوربرادر نسبتی کے پاسپورٹ تیار کروائے گئے ہیں۔ شام کو جیسے ہی ان کے کاغذات تیارہوئے انہیں ویزے جاری کر دیئے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں