صوابی، قومی اسمبلی کے امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ، راہگیر بچہ جاں بحق

منگل 7 مئی 2013 13:36

صوابی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7مئی 2013ء ) صوابی میں قومی اسمبلی کے امیدوار شہرام خان کی گاڑی پر فائرنگ سے راہ گیر بچہ ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس کے مطابق صوابی سے سابق ڈسٹرکٹ ناظم اور این اے 13 سے امیدوار شہرام خان کی گاڑی پر نا معلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی، تاہم وہ محفوظ رہے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے تینوں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں نے ان کی عیادت کی۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں