شادی میں رقص کرتے شخص کی اچانک موت، ویڈیو وائرل

تقریب میں شریک ایک فرد نے مناظر کو ریکارڈ کر لیا، ویڈیو ٹویٹر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 19 فروری 2020 13:23

شادی میں رقص کرتے شخص کی اچانک موت، ویڈیو وائرل
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 19 فروری 2020ء ) رقص کرتے ہوئے ایک شخص کی اچانک موت کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق روشنیوں کے شہر کراچی میں ایک پارٹی کے دوران رقص کرتے ہوئے ایک شخص اچانک انتقال کر گیا، پارٹی میں شریک ایک فر د نے تمام تر مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کر لیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص پارٹی میں رقص کر رہا ہے، جبکہ کچھ خواتین بھی اس کے ساتھ ہی رقص میں مصروف ہیں، رقص کرتا شخص جب بیٹھ کر سانس لینے لگتا ہے تو اچانک سے اس کا انتقال ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اور رشتہ داراور عزیز اوقارب اس شخص کے قریب آکر کھڑے ہو جاتے ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین بھی اس پر تبصرہ کرتے نظر آئے، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں بیشک سب کو واپس لوٹنا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ اگر ہم اپنے موت کو یاد رکھے تو کوئی غلط کام کرنے کا سوچیں بھی نہ۔
ایک صارف نے لکھا کہ انسان بہت بے بس ہے ، جب خدا سانسیں پوری ہو جائے خدا اپنے پاس بلا لیتا ہے۔ دنیا میں انسان اپنا رول ادا کرنے آیا ہے ، مگر یہ کردار اچھا ہو یا بُرا ہمیں خود منتخب کرنا ہے۔ تاہم ہر انسان کو واپس لوٹنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں