وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی وزیراعظم کی ہدایت پر پی آئی اے سانحہ میں جانبحق ہونے والے سمون ارک کے گھر آمد

پیر 25 مئی 2020 00:15

کراچی۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم کی ہدایت پر ماڈل کالونی میں پی آئی اے سانحہ میں جانبحق ہونے والے سمون ارک کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر کے ہمراہ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی فہیم خان اور رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران بھی موجودتھیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سانحہ پی آئی اے انتہائی دردناک ہے، عید کے دن سانحہ کے شہداء کے گھروں میں غم کا سماں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے غم کو ختم نہیں کیا جاسکتا لیکن ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ سانحے کی مکمل تحقیقات کے لیے متعلقہ اداروں نے ٹیم تشکیل دے دی ہے،سانحہ پیش آنے کی وجوہات جلد سامنے آجائیں گی۔ رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہپی آئی اے سانحہ کے باعث کئی گھروں کے پیارے اپنوں کے ساتھ عید نہیں مناسکے،شہدا کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سدرہ عمران نے کہا کہ پی آئی اے سانحہ تاریخ کا سیاہ سانحہ ہے،سانحہ نے ملک و قوم کو افسردہ کردیا ، سانحہ میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں