بلاول بھٹو زرداری کا مریم نواز کو ٹیلی فون ، کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی شدید مذمت

مجھے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا، میں اس تکلیف دہ گھڑی میں آپ کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہوں،بلاول

پیر 19 اکتوبر 2020 21:14

بلاول بھٹو زرداری کا مریم نواز کو ٹیلی فون ، کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی شدید مذمت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کوٹیلی فون کیا ہے اورکیپٹن صفدر کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا، میں اس تکلیف دہ گھڑی میں آپ کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہوں، رات گئے یوں اس طرح کی گرفتاری سندھ کی روایات کے بھی منافی ہے، پی پی پی اور سندھ حکومت کو گرفتاری کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا گیا،میں نے وزیراعلی سندھ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ واقعے کی مکمل تحقیقات ہوں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں