ممبرز وار کورس کے وفد کی ملاقات

میگا پروجیکٹس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) موڈ کے تحت شروع کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

منگل 27 اکتوبر 2020 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ایئر وائس مارشل صباحت حسین کی سربراہی میں وار کورس کے وفد نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کے شرکا نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کے سی ایم اے کے 226 اراکین کے وفد کے ساتھ وزیراعلی ہاس میں ملاقات کی۔ وزیراعلی سندھ نے اپنے خطاب میں دورے پر آئے وفد کو کوئلے سے توانائی ، صحت ، سڑکوں، تعلیم اور امن و امان جیسے مختلف شعبوں میں اپنی حکومت کی ترقیاتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے بتایا کہ میگا پروجیکٹس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) موڈ کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دریائے سندھ پر جھرک ملاں کاتیار کے پاس سرآغا خان پل، حیدرآباد۔ میرپورخاص روڈ ، تھر کول مائننگ اور صحت کے شعبے میں متعدد دیگر منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دریائے سندھ اور ملیر ایکسپریس وے میں گھوٹکی کندھ کوٹ پل بہت جلد پی پی پی موڈ پر شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے وفد کے اراکین کے سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے سربراہ کو یادگار اور انہوں نے وزیر اعلی سندھ کو بھی اپنی شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں