پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں کا مقدمہ درج، گرفتاریاں شروع

منگل 1 دسمبر 2020 14:37

پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں کا مقدمہ درج، گرفتاریاں شروع
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے پی آئی اے افسران و ملازمین کے خلاف جعلی ڈگریوں کے معاملے پر مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کی ہدایت پر پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں سابق ڈائریکٹر ایچ آر راشد احمد، سابق اسسٹنٹ مینجر ریکرومنٹ اینڈ پلیسمنٹ سید فہد، سینیئر ٹیکنیشن زبیر،شیر اقبال اور آصف کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں جعلی ڈگری پربھرتی کے خلاف قوانین کی شقیں شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے کے مطابق زبیر، شیر اقبال اور آصف کو جعلی ڈگریوں کے باوجود قومی ائر لائن میں ملازمت دی گئی۔پی آئی اے کے سابق افسران راشد احمد اور فہد علی اس بات کے ذمہ دارتھے کہ متعلقہ درسگاہوں سے ڈگریوں کی تصدیق کرتے جب کہ شیر اقبال اور آصف کو مقدمے کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں