خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے حکومت سندھ نے جامع قانون سازی کرلی ہے، سید قاسم نوید قمر

ضرورت اس امر کی ہے کہ خصوصی افراد سے متعلق قوانین پر عملدرآمد کروایا جائے،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کا سیمینار سے خطاب

ہفتہ 5 دسمبر 2020 17:10

خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے حکومت سندھ نے جامع قانون سازی کرلی ہے، سید قاسم نوید قمر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق ایکٹ 2018 کے تحت خصوصی افراد کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور حکومت سندھ اس ایکٹ کو نافذ کرنے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔ اس ایکٹ کو اس کی اصل روح کے ساتھ نافذ کیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے تعاون سے محکمہ ہیومن رائٹس ڈپارٹمنٹ ، سندھ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک سیمینار میں کلیدی اسپیکر کی حیثیت سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ سیشن میں نظامت کے فرائض اقبال ڈیتھو نے انجام دئیے۔ محترمہ انیس ہارون ، سابق صوبائی رکن سندھ ، این سی ایچ آر پاکستان ، محترمہ شہلا رضا ، وزیر برائے خواتین ترقی سندھ ، ویرجی کولھی ، وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق محکمہ احسان علی کھوسو ، چیئرمین پی ایچ آر او سندھ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سید قاسم نوید قمر نے مزید کہا کہ یہ ایک اچھی علامت ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈر خصوصی افراد کو ریلیف دینے اور ان کے جائز حقوق کی فراہمی کے لئے متحد اور سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی کرلی گئی ہے ، تاہم اس پر اس کی اصل روح کے مطابق پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لئے ہمیں تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ خصوصی افراد کو سہولیات فراہم کرنے، انہیں معاشرے کا فعال رکن بنانے اور باعزت زندگی گزارنے میں تعاون کرنے کے لئے ہر سطح پر تیار ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں