ملائشیا میں پی آئی اے کا طیارہ عدالتی حکم پر قبضے میں لیا گیا،ترجمان پی آئی اے

جمعہ 15 جنوری 2021 23:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) قومی ایئرلائن(پی آئی ای)کے ترجمان نے کہاہے کہ ملائیشیا میں پی آئی اے کا ایک طیارہ عدالتی حکم پر قبضے میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر برطانوی عدالت میں پی آئی اے اور ایک پارٹی کا کیس زیر التوا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ملائیشیا میں عدالتی حکم پر طیارے کو قبضہ میں لیا جانا ایک ناخوشگوار صورتحال ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر اس مسئلے کے حل کے لیے کوشاں ہے، جبکہ مسافروں کو متبادل پرواز سے پاکستان روانہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں