سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 6 مریضوں نے دم توڑ دیا

ہلاکتوں کی تعداد 3775 ہوگئی، 13936 ٹیسٹ کروائے جانے پر 1258 نئے کیسز سامنے آئے،وزیر اعلیٰ سندھ

ہفتہ 16 جنوری 2021 21:55

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 6 مریضوں نے دم توڑ دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 مریضوں نے دم توڑ دیا جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 3775 ہوگئی ہے اور 13936 ٹیسٹ کروائے جانے پر 1258 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید چھ مریض فوت ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر3775 تک پہنچ گئی ہے جوکہ شرح کی اموات کا 1.6 فیصد بنتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 13936 نمونوں کی جانچ کی گئی جن کے نتیجے میں 1258 کیسز ظاہر ہوئے جوکہ تشخیصی شرح کا 9 فیصد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 2566118 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن میں سے 234654 کیسز کا پتہ چلا ہے ان میں سے 91 فیصد یعنی 212933 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 667 مریض بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 17946 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 16977 گھر وں میں، 13 ا?ئسولیشن مراکز میں اور 956 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 872 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی جن میں 99 کو وینٹیلیٹرشپر منتقل کیا گیا۔ بیان کے مطابق 1258 نئے مریضوں میں سے 985 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 384 ، ضلع شرقی 277 ، ضلع وسطی 133 ، ضلع کورنگی 112 ، ضلع غربی 42 اور ضلع ملیر 37 شامل ہیں۔ دیگر اضلاع کے نئے کیسز میں حیدرآباد 50 ، سجاول 32 ، شہید بینظیر آباد 23 ، ٹنڈو الہیار 21 ، سانگھڑ 18 ، ٹھٹھہ ، جامشورواورٹنڈومحمدخان13-13،گھوٹکی 11 ،لاڑکانہ9،شکارپور7،نوشہروفیروز6،جیکبآباد5،میرپورخاص ، سکھر اور عمرکوٹ 3-3 ، خیرپور اور مٹیاری 2-2، بدین اور دادو 1-1 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں