اپوزیشن لیڈر سندھ کا آئی جی سندھ کوخط سندھ میں منشیات فروشی کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کی درخواست

سندھ میں منشیات کے کاروبار سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے پولیس افسران کے گھروں سے منشیات برآمد ہورہی ہے، حلیم عادل شیخ

جمعرات 6 مئی 2021 16:44

اپوزیشن لیڈر سندھ کا آئی جی سندھ کوخط سندھ میں منشیات فروشی کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کی درخواست
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نے آ جی سندھ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ سندھ میں منشیات فروشی کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دی جائے۔سندھ میں منشیات کے کاروبار سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے پولیس افسران کے گھروں سے منشیات برآمد ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں منشیات فروشی کا کام زور شور سے جاری ہے، ہماری نوجوان نسل تباہ اور کئی خاندان اجڑ رہے ہیں، چرس، ہیروئن، آفیم، آئیس، گٹکے، مین پڑی سمیت دیگت منشیات کا کاروبار چل رہا ہے، سندھ پولیس منشیات کے کاروبار کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے، پولیس کی سرپرستی میں اس وقت منشیات فروشی کا کاروبار چل رہا ہے منشیات کے کاروبار س لاکھوں روپے ماہانہ رشوت وصول کی جاتی ہے، میرپورخاص میں پولیس افسر کے گھر سے منشیات کی برآمدگی پولیس کے ملوث ہونے کا ثبوت ہے، دیگر شہروں میں ہوسکتا ہے پولیس افسران منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہوں، اس وقت چھوٹے بڑے شہروں میں کچی شراب کی ایک وبا پھیل چکی ہے، کچی شراب کے روکتھام کے لئے بھی پولیس نے اقدامات نہیں اٹھائے، اخبارات اور ٹی وی پر روزانہ منشیات فروشی کی خبریں شایع ہورہی ہیں، بطور انسپیکٹر جنرل آف پولیس سندھ کے شہروں سے منشیات فروشی کے کاروبار کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائیں، نوجوان نسل کو بچانے میں آپ اپنا کردار ادا کریں خصوصی ٹاسک فورس کا قیام کرکے سول سوسائٹی کے نمائندوں شامل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

عوام کی منشیات فروشی کی نشاندہی پر موثر کارروائی کرکے سندھ کو منشیات سے نجات دلائی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں