اسلام کے سوا کوئی دین اللہ کو قبول نہیں۔ ڈاکٹر فریدالدین قادری

ہفتہ 15 مئی 2021 22:00

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2021ء) جمعیت قادریہ کے سربراہ قادری مسجد و خانقاہ قادریہ علمیہ کے خطیب و سجادہ نشین پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ فریدالدین قادری نے عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ دین اسلام اللہ کے نزدیک پسندیدہ دین ہے اور قرآن میں اللہ نے واضح فرما دیا ہے کہ اسلام کے سوا کوئی اور دین اللہ کی بارگاہ میں قبول نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں کئی مذاہب پائے جاتے ہیں مگر اسلام ہی وہ دین ہے جس میں دین و دنیا کے تمام مسائل کا حل موجود ہے اور اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی و رسول بنا کر بھیجا ہے اسلئے اب ہر ایک کیلئے آپ پر ایمان لانا ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان قوم کو اللہ نے دیگر تمام اقوام پر خاص فضیلت عطا فرمائی ہے اسلئے مسلمانوں کو آپس میں اتفاق و اتحاد قائم رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں