آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ‘ملک میں بحران پیدا ہونے لگا

ایسوسی ایشن کا مطالبات کی منظوری تک ملک گیر ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 25 جون 2021 11:38

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ‘ملک میں بحران پیدا ہونے لگا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25  جون ۔2021ء) آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے سبب ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہونے سے بحران پیدا ہوگیا ہے. ایسوسی ایشن مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف ملک گیر ہڑتال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت اور ایسوسی ایشن میں مطالبات کی منظوری کیلئے آج مذاکرات ہوں گے. آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس کی شرح 3 سے کم کر کے 2 فیصد کی جائے انکم ٹیکس ود ہولڈنگ ایجنٹ ریٹ میں بھی ایک فیصد کمی کی جائے اور آئل کمپنیوں کو 15 دن میں ادائیگی کا پابند کیا جائے.

ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت نے مطالبات منظور نہ کیے تو تو ہرتال جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ حکومت سے مطالبات کی منظوری کیلئے ملاقات کا وقت مانگا تھا تاہم ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی اور نہ ہی مطالبات مانے یا مذکرات کے لیے کوئی ملاقات طے ہوئی ہے. وائٹ آئل پائپ لائن شروع ہونے پر ٹینک لاری کو روڈ کا شئیر دیا جائے کمرشل لوڈنگ روکنے کا اوگرا نوٹیفکیشن پر عمل کیا جائے ‘جنرل سیکرٹری آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے کمرشل اورغیر قانونی لوڈنگ پر پابندی ہے، اس کے باوجود روکا نہیں جارہا.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں