ہزاروں طلباء کو انٹر میں پروموٹ کرنے کی منظوری دے دی گئی

سندھ میں 7 ہزار طلباء کو انٹر میں پروموشن پالیسی کے تحت پاس کیا جائے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 جون 2021 11:49

ہزاروں طلباء کو انٹر میں پروموٹ کرنے کی منظوری دے دی گئی
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 جون 2021ء ) سندھ میں 7 ہزار طلباء کو انٹر میں پروموشن پالیسی کے تحت پاس کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے گذشتہ ایک سال سے امتحانات اور نتائج کے منتظر 4 مختلف کیٹگریز کے کراچی کے 7 ہزار طلبا کو انٹر میڈیٹ میں پروموشن پالیسی کے تحت پاس کرنے کی منظوری دے دی،چئیرمین انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی پروفیسر سعید الدین نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان 7 ہزار طلبا کے نتائج پروموشن پالیسی کے تحت آئندہ کچھ روز میں جاری کر دیں گے۔

گذشتہ برس جب سیشن 2020 کے انٹر سال دوئم کے طلبہ کو بغیر امتحانات پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تو اس وقت انٹر بورڈ کراچی کی سابقہ انتظامیہ نے بورڈ کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں ان طلبا کی کیٹگری کا تذکرہ ہی نہیں کیا تھا جبکہ امتحانات منعقد ہوئے ہی نہیں تھے جس کے سبب ان طلبا کو امتحانات لے کر پاس یا فیل نہ کیا جا سکا اور نہ ہی پروموشن پالیسی کا فائدہ لیتے ہوئے یہ  طلبہ دیگر لاکھوں امیدواروں کی طرز پر انٹر میں کامیاب ہو سکے جس کے بعد پورے سال یہ طلبا اپنے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے سرکار کے فیصلے کے منتظر رہے اور انٹر نہ کرنے کے سبب جامعات میں بھی داخلہ نہ لے سکے۔

(جاری ہے)

یوں مختلف مضامین میں کراچی سے انٹرمیڈیٹ کرنے کے خواہشمند بعض کیٹگری کے ان ہزاروں طلبہ و طالبات کا قیمتی سال ضائع ہو گیا اور ان طلباء کا اعلیٰ تعلیم کا در رکا رہا۔گذشتہ کئی ماہ سے بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کراچی کی نئی انتظامیہ کی جانب سے ان طلبہ کو گذشتہ پروموشن پالیسی کے تحت دیگر لاکھوں طلبہ کی طرز پر پروموٹ کرنے کی اجازت مانگی جاتی رہی،تاہم اس سلسلے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا گیا ،جس کے بعد اس معاملے کو محکمہ تعلیم کی اسڑئیرنگ کمیٹی میں پیش کیا گیا اور اب 7 ہزار طلبا کو پروموشن پالیسی کے تحت پاس کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں