شہید ملت کوئز رننگ ٹرافی خاتون پاکستان گرلز کالج نے جیت لی

نوابزادہ لیاقت علی خان جوہر شناس قائد اعظمؒ کا انتخاب تھا۔ حافظ نسیم الدین

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:00

․کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان جوہر شناس قائد ،قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا انتخاب تھے۔ مقصد سے وابستگی ، اصولوں پر استقامت اور بے لوث جد وجہد قائد اعظم کے دستِ راست کی شخصیت کے غالب پہلو تھے۔ نامساعد حالات میں مسلم لیگ کی تنظیم نو، مطالبہ پاکستان کی مقبولیت اور تحریکِ آزادی پاکستان کی کامیابی کے لیے انہوں نے جو کارہائے نمایاں انجام دئیے اس کی مثال کم ہی رہنمائوں کی زندگی سے ملتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کوئز سوسائٹی PQSرجسٹرڈ کے زیراہتمام وطن عزیز کے پہلے وزیر اعظم و تحریکِ پاکستان کے نمایاں ترین رہنما شہید ملت لیاقت علی خان کے یومِ شہادت کے حوالے سے منعقدہ بین الکلیاتی و جامعاتی مقابلہ معلومات کی تقریب تقسیم انعامات و اسناد کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا جن میں صدر نشیں پرنسپل شہید ملت گورنمنٹ گرلز کالج فیڈرل بی ایریا، پروفیسر فرحت جہاں، چیئرمین و بانی PQS رجسٹرڈ پروفیسر حافظ نسیم الدین، سابق ڈائریکٹر پرائیویٹ کالجز سندھ پروفیسر زاہد احمد، فاروق عرشی، فرحان قاضی، ڈاکٹر ایس ایم سعید، اسماء علی، پروفیسر فیضان احمد و دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

حافظ نسیم الدین نے کہا کہ نوابزادہ لیاقت علی خان نے حصولِ وطن کی جدوجہد میں اپنی نوابی شان بالائے طاق رکھ کر فقر اختیار کرلیا تھا۔ انہوں نے آزادی کے بعد اپنی جائے پیدائش کرنال سمیت ہندوستان بھر میں پھیلی وسیع و عریض جائیداد کا کوئی کلیم Claimداخل نہیں کیا۔ دہلی میں ان کی ہزاروں گز پر مشتمل کوٹھی میں آج بھی پاکستانی سفارتی عملہ کام کررہا ہے جو انہوں نے حکومت پاکستان کو تحفتاًً پیش کی تھی۔ مقررین نے کہا کہ آزادی کی تحاریک رہنمائوں کی قربانیوں اور بے نام شہداء کی رہینِ منت ہوتی ہیں ۔اپنے محسنین کو فراموش کردینے والی اقوام کا جغرافیہ بھی باقی نہیں رہتا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں